ہنڈا اٹلس کا رز ( پاکستان ) لمیٹڈ (HACPL) ہنڈا موٹر ز کمپنی جاپان اور اٹلس
گروپ، پاکستان کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ 4 نومبر 1992 کو ایک پبلک
لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی ۔ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں درج
ہے۔ 17 اپریل 1993 کو سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد جو ائنٹ وینچر کے معاہدے کو 5
اگست 1993 کو با قاعدہ شکل دی گئی۔
پلانٹ کی تعمیر اورایکو پیمنٹ کی تنصیب صرف 11 ماہ کے اندر مکمل ہو گئی ، جس کے
نتیجے میں 26 مئی 1994 کو کار کی اسمبلی لائن کا افتتاح کیا گیا ۔ اس شاندار
تقریب میں اس وقت کے صدر پاکستان مرحوم سردار فاروق احمد خان لغاری نے ہنڈا
موٹر کمپنی کے صدر نو بو، یکو کا واموٹو اور ہنڈا اٹلس گروپ کے بانی جناب یوسف
اینچ شیرازی ( مرحوم ) نے شرکت کی ۔ بعد ازاں، کمپنی اپنی استبدائی پبلک آفرنگ
(IPO) کا آغاز کیا اور نومبر 1994 میں کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینج میں
کمپنی کا اندراج ہوا۔
14 جولائی 1994ء کو کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں چھے ڈیلر شپس کے ذریعے
کار بلنگ کا آغاز ہوا۔ چند سالوں میں ڈیلر شپ نیٹ ورک ملکی سطح پر پھیل گیا جس
میں پاکستان کے بڑے شہروں میں 36 تھری ایس ( سیلز ، سروس اور سپئیر پارٹس )
اسٹور اور 5 ون ایس ( سپئیر پارٹس ) اسٹور شامل ہیں جو معیاری سروسز کے تسلسل
کو یقینی بنانے کے لئے عالمی ہنڈا معیارات کے عین مطابق کام کر رہے ہیں۔
ہماری پروڈکشن کے سفر کا آغاز 1994 ء میں 5th جزیشن ہنڈا سوک سے ہوا۔ اُس سے
وقت سے ہماری لائن میں ہنڈاسٹی (1997) ، (2017) BR-V اور (2022) HR-V شامل
ہوئیں اور مجموعی طور پر پاکستان میں 556,100 گاڑیاں تیار اور فروخت ہوئیں۔
مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مپنی نے سال 2006 ء میں اپنے پلانٹ میں
توسیع کی اور ڈبل شفٹ میں کام کے ذریعے 50,000 یونٹس سالانہ تک پیداواری
استعداد کو دگنا کیا گیا۔ اس توسیع سے یقینی بنایا گیا کہ ہم پاکستان میں
آٹوموٹیو مارکیٹ کی بدلتی ہوئی طلب کو پورا کر سکتے ہیں۔
ہم ملکی منڈی میں مقامی وینڈرز کو سہارا دے کر اوسط پارٹس لوکلائزیشن کی بابت
حکومتی پالیسیوں پر کار بند ہیں۔ بین الاقوامی معیار پر عمل درآمد کویقینی
بنانے کے لئے ہم نے مربوط کوالٹی کنٹرول سٹم وضع و نافذ کیا ہے تا کہ معیار اور
کار کردگی میں تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
صارفین کو اولین ترجیح دے کر کمپنی اپنے معزز صارفین کو عمدہ خدمات اور مصنوعات
فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ ہم
صارفین کا اطمینان بڑھانے اور برانڈ کے ساتھ ان کی وفاداری کو مضبوط کرنے کے
لئے باقاعدگی سے سروس کمپینز چلا رہے ہیں۔ سیلز میں اضافہ مارکیٹ میں ہماری
مصنوعات پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جس سے پاکستانی منڈیوں برانڈ کی پوزیشن
مستحکم ہو گئی۔
فی الوقت، ہنڈا اٹلس چھے ماڈلز ہلکی سطح پر اسمبل شدہ چار گاڑیاں - ہنڈا سوک
ہٹی ، BR-V اور HR-V اور دو درآمدی ماڈل ہنڈا اکارڈ اور CR-V پیش کر رہے ہیں ۔
شہری علاقوں میں پر سکون ڈرائیونگ تجربہ کے لئے 6th جزیشن ہنڈاسٹی (2021) CVT
ٹرانسمیشن ، تمام ماڈلز میں اسٹینڈرڈ SRS ایئر بیگز ، بہتر کارکردگی اور ایندھن
کی بچت جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔
پاکستان بھر میں 11th جنریشن ہنڈا سوک مارچ 2022 ء میں متعارف کرائی گئی جس کی
خصوصیات میں ٹربو چارجڈ انجن اور اضافی سیفٹی ٹیکنا لوجیز شامل ہیں ۔ سوک
2022-RS حفاظتی خصوصیات کے نظام ہنڈا سینہ پر مشتمل ہے جس میں حادثات سے بچاؤ
کا بریکن سسٹم ، خود کار کروز کنٹرول، لین برقرار رکھنے کا معاون ، سڑک سے نیچے
اترنے سے بچاؤ ، آٹو ہائی بیم ، لیڈ کار ڈیپار چر نوٹیفکیشن اور واک اوے آٹولا
کنگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ سوک 2022 کو اس کی بہترین ہینڈ لنگ، رائیڈ کوالٹی
اور بہترین کارکردگی کے باعث بہت پذیرائی ملی ہے۔
ہنڈا BR-V پر کشش کلر پیلٹ اور جدید نیکی خصوصیات پر مشتمل ہے جب کہ ملکی سطح
پر اسمبل شدہ ہنڈا HR-V کے دو ماڈلز 21 اکتوبر 2022 ء میں متعارف کرائے گئے جو
سٹائل اور جدت اپنانے والے صارفین کے لئے بہترین ڈرائیونگ تجربہ اور اضافی
ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
بڑے سنگ میل میں ، ہنڈا اٹلس کا رز نے مانگا منڈی پلانٹ لاہور سے 500,000 ویں
گاڑی نکالی ہے جو پاکستانی کسٹمرز کی جانب سے برانڈ پر غیر متزلزل بھروسہ کا
ثبوت ہے۔
27 نومبر 2023 ء کو کمپنی نے اپنے لاہور پلانٹ میں 30 ویں سالگرہ منائی جس میں
ڈیلر شپس، کارپوریٹ پارٹنرز ، سپلائرز، وینڈرز ایسوسی ایٹس اور ہنڈا موٹر کمپنی
جاپان اور ایشین ہنڈا کمپنی تھائی لینڈ اور اٹلس گروپ سے معزز نمائندگان پر
مشتمل 1,700 مہمانوں نے شرکت کی ۔ اس جشن میں ہنڈا کے تین بنیادی عناصر : خرید
نے ، فروخت کرنے اور تیار کرنے کی خوشی کو ترجیح دی گئی ۔ چونکہ ہنڈا اٹلس کا
رز ( پاکستان ) لمیٹڈ کا سفر جاری ہے لہذا یہ جدت ، صارف اطمینان اور پاکستان
کے آٹوموٹیو مستقبل میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے پر عزم ہے۔
29 مارچ ، 2025 ء کو کمپنی نے عالمی معیاری کے مینوفیکچرنگ مرکز میں منعقد ہونے
والی ” پاکستان میں تیار کردہ ایکسپورٹ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے تاریخی سنگ میل
عبور کیا۔ بین الاقوامی آٹو موٹیو مارکیٹ میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے
لئے
کمپنی نے ہنڈا سٹی 1.2 کے 38 یونٹس کی ایک کھیپ جاپان بھیجی۔ اس تقریب میں
سینئر حکومتی افسران، انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز ، میڈیا نمائندگان اور HACPL اور
اٹلس گروپ آف کمپنیز کے اہم اراکین نے شرکت کی ۔ جو اچھے معیار کی آٹو موٹیو
مینوفیکچرنگ اور عالمی سطح پر اپنے قدم جمانے کے کمپنی کے عزم کو پورا کرنے میں
ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔
مستقبل میں، HACPL جدت اور پائیداری پر بھر پور توجہ دے رہا ہے ۔ کمپنی
پاکستانی مارکیٹ میں ہنڈا کے معیاری HEV: ( ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ) ٹیکنالوجی
کو متعارف کرانے پر زور و شور سے کام کر رہی ہے۔ یہ اگلی جزیشن کا ہائبرڈ سسٹم
بشمول ڈائکیم کار کردگی اور ایندھن کی بچت اور ماحول پر کم اثرات سے لیس ہے۔ اس
ٹیکنالوجی کے ذریعے ، HACPL عالمی رجحانات اور بدلتی ہوئی صارف توقعات کے عین
مطابق ماحول دوست نقل و حرکت میں سرفہرست رہنے کے لئے کوشاں ہے
ہنڈا اٹلس کارز ( پاکستان ) لمیٹڈ میں ہم پاکستان کی آٹوموٹیو انڈسٹری میں
مرکزی کردار ادا کرنے اور ملک میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے اپنے عزم کا اعادہ
کرنے کے لئے پر جوش ہیں کیونکہ پاکستانی ارفین ہنڈا برانڈ پر اعتماد کرتے ہیں۔
تقریب سنگ بنیاد منعقدہ 17 اپریل 1993ء
صدر پاکستان کی جانب سےا فتتاح اور صدر ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان
جناب این کاواموٹو کا دورہ
500,000 یونٹ کی پروڈکشن مکمل ہونے کا جشن 29 مارچ 20222ء
مسٹر ناؤکی نیگی ایگزیکٹو ڈائریکٹر و نائب صدر (پروڈکشن)
مسٹر ثاقب ایچ. شیرازی ڈائریکٹر اور سینئر ایڈوائزر
ماسایا واکوڈا
صد رو چیف ایگزیکٹو آفیسر
مسٹر عامر ایچ. شیرازی چیئرمین
مسٹر محمد نعیم خان خود مختار ڈائریکٹر
مسٹر عارف الاسلام خود مختار ڈائریکٹر
جناب اکیرا کیتا زاوا ڈائریکٹر
جناب سنتوشی سوزوکی ڈائریکٹر
مسٹر مقصود الرحمن رحمانی کمپنی سیکرٹری اور وائس پریزیڈنٹ
مسں رائی میہارا خود مختار ڈائریکٹر
آڈٹرز
اے ایف فرگسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس
لیگل ایڈوائزر
بخاری عزیز اینڈ کریم
ایکسس لاء کیمبرز
شئیر رجسٹرار
حمید مجید ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ
انٹرنل آڈٹ کے سربراہ
محمد عمران فاروق
چیف فنانشل آفیسر
حمود الرحمٰن قذافی
کمپنی سیکرٹری اور وائس پریزیڈنٹ
مقصود الرحمٰن رحمانی
آڈٹ کمیٹی
محمد نعیم خان (چیئرمین)
ساقب ایچ. شیرازی (ممبر)
ِاکیرا کیتا زاوا(ممبر)
سنتوشی سوزوکی (ممبر)
ایگزیکٹو کمیٹی
مسٹر مسایا واکوڈا
مقصود الرحمان
مسٹر ناؤکی نیگی
انسانی وسائل اور انعامات کمیٹی
محمد نعیم خان (چیئرمین)
ساقب ایچ. شیرازی (ممبر)
مسٹر مسایا واکوڈا (ممبر)
مسٹر ناؤکی نیگی(ممبر)
ِاکیرا کیتا زاوا(ممبر)
جناب عامر ایچ شیرازی
چیئر مین
جناب عامر ایچ شیرازی اٹلس گروپ کے صدر ہیں۔انہوں نے کلیئر مونٹ مک کینا کالج سے گریجو ایٹ کیا اور ہارورڈ بزنس سکول کی OPM میں شرکت کی۔ وہ کارپوریٹ مینجمنٹ میں 35 سالہ تجربہ کے حامل ہیں۔ اٹلس گروپ میں مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ اُن کے پاس ہنڈا امریکہ میں بھی کام کرنے کا تجربہ ہے اور وہ عرصہ گیارہ برس اٹلس ہنڈا لمیٹڈمیں بطور چیف ایگزیکٹو اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ اس وقت ہنڈا اٹلس کارز، اٹلس ہنڈا اور اٹلس انجینئرنگ کے چیئر مین کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ وہ شیرازی انویسٹمنٹس (گروپ کی ہولڈنگ کمپنی) کے بورڈ کا بھی حصہ ہیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائز کے بورڈ آف گورنرز کے بھی رکن ہیں۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لگاتار دو مدتوں کے لئے انہیں لاہور اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں بطور پروفیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ وہ سال 2002ء سے جاپان میں اعزازی قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وہ جاپان کلچرل ایسوسی ایشن لاہور کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔
ماسایا واکوڈا
صدر اور چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
جناب مسایا واکوڈا 22 برس سے زائد عرصہ سے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ، جاپان سے منسلک ہیں۔ انہوں نے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کے پارٹس آپریشن ڈویژن میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز سال 2003ء میں کمپنی میں شمولیت کے ساتھ کیا۔ جناب واکوڈانے اوساکا یونیورسٹی جاپان سے گریجوایشن کی ہے اور انہوں نے پارٹس سیلز، پروکیورمنٹ، لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ جیسے متعدد شعبوں میں نمایاں عہدوں پر ہنڈا میں ایک وسیع اور متاثر کن پیشہ ورانہ زندگی گزاری۔ جنوری 2006ء میں انہوں نے ایشین ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ میں دسمبر 2010 ء میں واپس چلے آئے جہاں انہوں نے اورسیز پارٹس سیلز اینڈ آٹو موبائل سروس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس میں عرصہ تین برس تک بطور اسسٹنٹ مینجر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ مارچ 2013ء میں ان کی ٹرانسفر ہنڈا یورپ NV میں کر دی گئی جہاں انہوں نے عرصہ چار برس تک بزنس یونٹ سٹاف مینجر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ اپریل 2017ء میں وہ ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان میں واپس چلے گئے جہاں انہوں نے چار برس تک سپلائی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور دو برس تک اسٹریٹجک لاجسٹکس ڈیپارٹمنٹ میں کام کیا۔اُن کا آخری عہدہ اگست 2023ء میں ہنڈا موٹر یورپ لاجسٹکس NV کا صدر بننا تھا۔
اُنہوں نے یکم اپریل2025ء کو ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صد ر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شمولیت اختیار کی۔
جناب ثاقب ایچ شیرازی
ڈائریکٹر و سینئر ایڈوائزر
ثاقب شیرازی اٹلس ہنڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں سینئر ایڈوائزر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ماضی میں وہ پاکستان بزنس کونسل (PBC)، پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) اور ہارورڈ بزنس سکول کے گلوبل ایلومنی بورڈ کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں۔ فی الوقت وہ برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ (BII)، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی اور پرائم منسٹر ایکنامک کونسل کے ایڈوائزر ہیں۔ انہوں نے وارٹن سکول آف فائننس سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ بزنس سکول سے انہوں نے ایم بی اے کیا۔
مسٹر ناؤکی نیگی
ایگزیکٹو ڈائریکٹر / نائب صدر
(پروڈکشن)
جناب ناؤکی نیگی سال 1989 ء سے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کاواگوئی کمرشل ہائی سکول جاپان سے گریجوایشن کی۔ اُنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہنڈا موٹر کمپنی جاپان کے ویلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں انجینئر کی حیثیت سے کیاجب کہ وہ مختلف اتنظامی عہدوں میں بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپریل 2017ء سے انہوں نے چار سال تک ہنڈا آف کینیڈا مینوفیکچرنگ کینیڈا کے چیف انجینئر کی حیثیت سے کام کیا۔ اپریل 2021ء سے HACPL میں تقرری سے قبل انہوں نے ہنڈا موٹر کمپنی جاپان میں بطور چیف انجینئر کام کیا۔ یکم اکتوبر 2024ء کو بحیثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نائب صدر (پروڈکشن) انہیں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل کیا گیا۔
جناب سنتوشی سوزوکی
ڈائریکٹر
جناب سوز و کی گزشتہ 36 برس سے ہنڈا موٹر جاپان سے منسلک ہیں وہ آٹو موبائیل بزنس، پروڈکٹ پلاننگ اور عالمی سطح پر اسٹریٹجک فرائض میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے ہنڈا موٹر یورپ لمیٹڈ میں بحیثیت جنرل مینجر پروڈکٹ پلاننگ اور جنرل مینجر مارکیٹنگ کام کیا، انہوں نے ہنڈا موٹر، ماسکو، روس میں بحیثیت ڈائریکٹر سیلز اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔
وہ امریکن ہنڈا موٹر کمپنی انکارپوریٹڈ کے آٹو موبائیل ڈویژن کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔
سال 2024ء سے وہ ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے کارپوریٹ بزنس ڈیولپمنٹ یونٹ کے سربراہ بھی ہیں۔
اور فی الوقت وہ تھائی لینڈ میں ایشیاء ہنڈا کمپنی لمیٹڈ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یکم اپریل 2026ء سے وہ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔
جناب اکیرا کیتا زاوا
ڈائریکٹر
جناب کیتا زاوا عرصہ 29 برس سے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ سے منسلک ہیں اور عالمی سطح پر اکاؤنٹنگ، فائنانس، ہیومن ریسورس اور بزنس پلاننگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان اور متعدد بین الاقوامی ذیلی اداروں میں خدمات بھی سرانجام دی ہیں۔
بیرون ملک سب سے پہلے یہ انکارپوریٹڈ ہنڈا امریکہ مینوفیکچرنگ کے اکاؤنٹنگ اور فائنانس ڈویژن میں رہے۔
وہ قابلِ ذکر عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں، جن میں عرصہ دو برس تک ہنڈا کینیڈا انکارپوریٹڈ میں بحیثیت AVP بزنس ایڈمنسٹریشن اور ہنڈا ڈیویلپمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ امریکہ میں عرصہ چار برس تک بحیثیت نائب صدر اکاؤنٹنگ کی خدمات شامل ہیں۔
فی الوقت وہ ذیلی کمپنیوں کے اسی گروپ میں عرصہ دو برس سے نائب صدر پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
جناب کیتا زاوا یکم اپریل 2026ء سے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔
جناب عارف الاسلام
خود مختار ڈائریکٹر
جناب عارف الاسلام بحرین اور پاکستان کے مختلف بینکوں میں 37 برس سے زائد تجربہ کے حامل سینئر بینکر ہیں۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس انگلینڈ اور ویلز سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس بنے اور وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر بھی ہیں۔ فیصل اسلامک بینک بحرین سے اپنے بینکنگ کیریئر کے آغاز سے قبل انہوں نے پیٹ، ماروک، مچل اینڈ کو (حالیہ KPMG) کے لندن کے مرکزی دفتر میں بھی کام کیا۔ بعد ازاں وہ MCB چلے گئے جہاں ان کا آخری عہدہ SEVP اور ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ تھا۔ انہوں نے اپریل 1999ء میں بنک کے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے میزان بنک میں شمولیت اختیار کی اور سال 2024ء میں بنک کے ڈپٹی CEO کے عہدے پر ریٹائر ہوئے۔ وہ سال 2020ء سے بطور خود مختار ڈائریکٹر ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ میسرز رقامی اسلامک ڈیجیٹل بنک لمیٹڈ، میسرز لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ، میسرز لکی لینڈ مارک لمیٹڈ اور میسرز چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹرز بھی ہیں۔
جناب محمد نعیم خان
خود مختار ڈائریکٹر
جناب محمد نعیم خان ہاورڈ بزن سکول بوستان امریکہ سے AMP اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس انگلینڈ اور ویلز کے فیلو ممبر ہیں۔ وہ آئل مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں جہاں انہوں نے مربوط انداز میں ریٹیل چین تیار کیا۔ ٹرژری اور اکاؤنٹنگ فنکشنز دیکھ بھال کے علاوہ انہوں نے کمرشل صارفین کو بھی فروغ دیا۔ انہوں نے فوڈ انڈسٹری میں بھی کام کیا جہاں انہوں نے ارزاں نرخوں پر نئی پروڈکٹس کی تیار ی میں مہارت کا اظہار کیا۔ وہ کیپٹل مارکیٹس میں وسیع تجربہ کے ساتھ انویسٹمنٹ بینکر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اٹلس گروپ کے بورڈز میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ فی الوقت وہ لاجسٹکس اور پبلک ٹرانسپورٹیشن سے منسلک کمپنی رازق گروپ کے بوڈ میں اپنی خدمات سرانجام دے ہیں۔ وہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور سیفائر فائبرز لمیٹڈ کے بورڈ میں خودمختار ڈائریکٹر اور مابعد کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کے خود مختار رکن ہیں۔ جناب خان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی ہدایات کے مطابق خود مختار ڈائریکٹر کی حیثیت حاصل کی۔
محترمہ رائی میہارا
خود مختار ڈائریکٹر
مس میہارا سال 2008ء سے ماکوٹ یا کمپنی لمیٹیڈ جاپان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی ہیں انہوں نے سوشل ویلفیئر میں ٹو ہو کو فو کوشی یو نیورسٹی ، میا گی جاپان سے گریجوایشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سال 2001 ء میں بطور کسٹم سنٹر مینجر میسرز ریکروٹ شافتہ کمپنی لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور ویلکم کمپنی لمیٹڈ جاپان میں ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر کی سے کام کیا۔ سال 2008 ء میں انہوں نے جاپان میں ما کوٹ یا کمپنی لمیٹڈ کی بنیا د رکھی اور بطور CEO اور بانی کمپنی میں کام کیا۔ سال 2016ء میں مس میہارا نے ما کوٹو یا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کی اور بطور CEO کا رانے کام کرنے لگیں ۔ وہ مارکیٹنگ، ہیومن ریسورسز اور انٹر پرینیورشپ میں وسیع تجربہ کی حامل ہیں ۔ وہ مئی 2018ء سے ہنڈا اٹلس کارز ( پاکستان ) حیثیت لمیٹڈ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔
جناب مقصود الرحمن رحمانی
کمپنی سیکریٹری و نائب صدر
جناب رحمانی نے مارکیٹنگ میں MBA مکمل کیا ۔ وہ یونیورسٹی آف کراچی سے لاء گریجوایٹ ہیں اور انہوں نے INSEAD فرانس سے ایڈوانس مینجمنٹ کورس کیا ہے۔ وہ ہیومن ریسورسز، ایڈ منسٹریشن، انڈسٹریل ریلیشنز ، امپورٹ، پر چیز اور لاجسٹکس اور سپلائی چین آپریشنز، وینڈر ڈیویلپمنٹ اور کارپوریٹ افیئرز میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔ انہوں نے 1989ء میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں سال 2008 ء میں بطور جنرل مینجر لاجسٹکس اُن کی ٹرانسفر ہنڈ اٹلس کا رز ( پاکستان ) لمیٹڈ میں کر دی گئی ۔ نومبر 2014 ء سے وہ بحیثیت کمپنی سیکریٹری اور وائس پریذیڈنٹ کام کر رہے ہیں۔
جناب عامر ایچ شیرازی
اٹلس
گروپ کے صدر ہیں۔ انہوں نے کلیئر مونٹ مک کینا کالج سے گریجوایشن مکمل کی اور ہارورڈ بزنس
اسکول میں OPM میں شرکت کی۔ وہ کارپوریٹ مینجمنٹ میں سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اٹلس گروپ
میں متعدد عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ اُن
کے پاس ہنڈا مریکہ میں بھی کام کرنے کا تجربہ ہے جس میں عرصہ گیارہ برس کے لئے
اٹلس ہنڈا لمیٹڈ میں بطور چیف ایگزیکٹو فرائض کی انجام دہی شامل ہے۔
وہ اس وقت ہنڈا اٹلس کارز، اٹلس ہنڈا، اٹلس انجینئرنگ اور اٹلس آٹوز کے چیئر مین ہیں۔
وہ
شیرازی انویسٹمنٹس (گروپ ہولڈنگ کمپنی)، شیرازی ٹریڈنگ اور مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ
میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ بورڈ آف گورنرز، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ
سائنسز کے رکن اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے سنڈیکیٹ ممبر ہیں۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انہیں مسلسل دو مرتبہ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے
بورڈ میں بطور پروفیشنل ڈائریکٹر تعینات کیا۔
وہ سال 2002ء سے لاہور میں جاپان کے اعزازی قونصل جنر ل کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے
رہے ہیں اوروہ پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن لاہور کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔
جناب تاکا فومی کوئیکے
صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب
تاکافومی کوئیکے عرصہ 26 برس سے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے
سال 1998ء میں ہنڈا کو جوائن کیا اور ہنڈا موٹر کمپنی جاپان کے موٹر سائیکل اورسیز سیلز
ڈویژن سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔
جناب تاکافومی کوئیکے کے پاس آٹو موبائل انڈسٹری میں وسیع تجربہ ہے اور انہوں نے پروڈکٹ
پلاننگ اور سیلز ڈویژنز میں بھی کام کیا ہے۔ اپنی سابقہ اسائنمنٹ میں انہوں نے بزنس
ایڈمنسٹریشن ڈویژن میں بطور جنرل مینجر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں
اور ہنڈا موٹر کمپنی
لمیٹڈ میں سیلز سپروائزری یونٹ آٹوموبائل آپریشنز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے اپریل 2022ء میں
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں بطور صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شمولیت اختیار
کی۔ جناب کوئیکے نے شنگھائی نارمل یونیورسٹی چین سے گریجوایشن مکمل کی۔
جناب ثاقب ایچ شیرازی
ڈائریکٹر و سینئر ایڈوائزر
جناب
ثاقب شیرازی اٹلس ہنڈا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔ بطور نمائندہ اٹلس گروپ وہ پاکستان آٹو
مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئر مین ہیں۔ اس سے قبل میں انہوں نے بطور چیئر مین
ہارورڈ بزنس اسکول کے گلوبل ایلومنی بورڈ اور چیئر مین پاکستان بزنس کونسل خدمات سرانجام دے
رکھی ہیں۔
فی الوقت وہ پاکستان موبائل کمیونی کیشن ٹرائی پیک اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ
میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اور ہارورڈ بزنس اسکول کی
ایڈوائزری کونسلز کا بھی حصہ ہیں۔ ماضی میں، انہوں نے کئی ملکی و بین الاقوامی بورڈز میں
بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے وہارٹن اسکول آف فائننس سے گریجوایشن مکمل کی اور ہارورڈ بزنس اسکول سے MBA کی
ڈگری حاصل کی۔
جناب گاکو ناکانیشی
ڈائریکٹر
جناب گاکو ناکانیشی عرصہ 33 برس سے ہنڈا موٹر کمپنی جاپان کے ساتھ منسلک ہیں۔ اُن کے پاس
آٹو موبائل بزنس، پروڈکٹ پلاننگ اور مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے ہنڈا موٹر جاپان
میں بطور اسٹاف ممبر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور ہنڈا کی مختلف ذیلی کمپنیوں میں
کام کرتے رہے۔ اُنہوں نے 8 برس تک ہنڈا میکسکو میں بطور مینجر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ
عرصہ تین برس کے لئے ہنڈا آٹو موبائل تھائی لینڈ اورچار برس کے لئے ہنڈا کارز انڈیا میں
بطور صدر کام کر چکے ہیں۔ موجودہ عہدے پر تعیناتی سے قبل وہ ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ تھائی
لینڈ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔
جناب ناکانیشی کو مئی 2022ء میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان)لمیٹڈ کے بورڈ میں تعینات کیا گیا۔
جناب ہید ی نوری آشی کاوا
ڈائریکٹر
جناب ہیدی نوری آشی کاوا عرصہ 22 برس سے ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ جاپان کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ
اکاؤنٹنگ مینجمنٹ، فائننس اور بزنس پلاننگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ہنڈا موٹر جاپان اور
بیرون ملک ذیلی کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں۔انہوں نے تقریباً چار سال ہنڈا موٹر یورپ میں
بطور اکاؤنٹنگ فائننس اور ایچ آر اسسٹنٹ برائے صدر اور ہنڈا کارز انڈیا میں 3 سال سے زائد
عرصہ کے لئے بطورCFO اور ڈائریکٹر کام کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایشین ہنڈا موٹر کمپنی
لمیٹڈ تھائی لینڈ میں بطور جنرل مینجرشمولیت اختیار کی ہے۔
جناب آشی کاوا کو یکم اپریل 2024ء کو ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں تعینات
کیا گیا۔
جناب عارف الاسلام
خود مختار ڈائریکٹر
جناب عارف الاسلام ایک سینئر بینکر ہیں جن کا بحرین اور پاکستان کے مختلف بینکوں میں 37 سال
سے زائد عرصہ کا تجربہ ہے۔ اُنہوں نے انگلینڈ اور ویلز میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس
سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور کوالیفائی کیااور وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان
کے شریک رکن ہیں۔ اُنہوں نے فیصل اسلامک بینک آف بحرین میں اپنے بینکنگ سفر کے آغاز سے قبل
پیٹ، ماروک، مچل اینڈ کو (حالیہ KMPG) کے لندن آفس میں کام کیا۔ بعد ازاں وہ MCB چلے گئے
جہاں اُن کا آخری عہدہ SEVP اور ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ تھا،انہوں نے اپریل 1999ء میں
میزان بینک بطور بنک کے پہلے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور حال ہی
میں وہ بینک کے ڈپٹی سی ای او کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ وہ لکی کور انڈسٹریز کے بورڈ آف
ڈائریکٹرز میں خود مختار ڈائریکٹر ہیں۔ اور مارچ 2020ء سے بطور خود مختار ڈائریکٹر ہنڈا
اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔
جناب محمد نعیم خان
خود مختار ڈائریکٹر
جناب محمد نعیم خان ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن امریکہ سے AMP ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ
اکاؤنٹنٹس پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس انگلینڈ اور ویلز کے شریک رکن ہیں۔
ان کے پاس آئل مارکیٹنگ کا وسیع تجربہ ہے جہاں انہوں نے فنڈز اور اکاؤنٹنگ فنکشنز کو مد نظر
رکھتے ہوئے انتہائی اعلیٰ ریٹیل چین تیار کی ہے جس سے کمرشل صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے فوڈ انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے جہاں انہوں نے اقتصادی طور پر قابل عمل جدید
پروڈکٹ لائنز تیا ر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ کیپٹل مارکیٹ میں جامع سرایت پذیری کے ساتھ
ایک انویسٹمنٹ بینکر بھی رہے۔ انہوں نے اٹلس گروپ کے بورڈز میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔
اس وقت، وہ لاجسٹکس اور عوامی ذرائع نقل و حرکت (ٹرانسپورٹیشن) سے منسلک ادارے رازق گروپ کے
بورڈ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور سفائر فائبرز لمیٹڈ کے
بورڈ میں خودمختار رکن اور سابقہ کمپنی کی آڈٹ کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیں۔ جناب نعیم خان نے
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی ہدایات کی
روشنی میں بطور خود مختار ڈائریکٹر کوالیفائی کیا ہے۔
محترمہ رائی میہارا
خود مختار ڈائریکٹر
محترمہ میہارا سال 2008ء سے ماکوٹویا کمپنی لمیٹڈ جاپان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی
ہیں۔ انہوں نے فوکوشی یونیورسٹی، میاگی جاپان سے سوشل ویلفیئر میں گریجوایٹ کیا ہے۔ تعلیمی
سلسلے کے بعد انہوں نے سال 2001ء میں میسرز ریکروٹ سٹافنگ کمپنی لمیٹڈ میں کسٹمر سنٹر مینجر
شمولیت اختیار کی اور ویلکم کمپنی لمیٹڈ جاپان میں بطور ڈائریکٹر ہیومن ریسور س ڈیویلپمنٹ
بھی کام کیا۔
سال 2008ء میں انہوں نے ماکو ٹویا کمپنی لمیٹڈ کی بنیاد رکھی اور بطور CEO اور بانی کمپنی
کام کیا۔ مس میہارا نے سال 2016ء میں ماکوٹویا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کی اور بطور
CEO کام شروع کر دیا۔ اُن کے پاس مارکیٹنگ، ہیومن ریسورس اور انٹرپرینیورشپ میں وسیع تجربہ
ہے۔ وہ مئی 2018ء سے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ کا حصہ بھی ہیں۔
جناب مقصود الرحمن رحمانی
کمپنی سیکریٹری و نائب صدر
جناب رحمانی نے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیا ہے اور وہ یونیورسٹی آف کراچی سے لا گریجو ایٹ
ہیں۔ انہوں نے INSEAD فرانس سے ایڈوانس مینجمنٹ کا کورس بھی کیا ہوا ہے۔ اُن کے پاس ہیومن
ریسورس، ایڈمنسٹریشن، انڈسٹریل ریلیشنز، درآمدات، پرچیز اور لاجسٹکس اور سپلائی چین
آپریشنز، وینڈرڈیویلپمنٹ اور کارپوریٹ افیئرز کا وسیع تجربہ ہے۔ اُنہوں نے سال 1989ء میں
اٹلس ہنڈا کو جوائن کیا اور سال 2008ء میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ میں بطور جنرل
مینجر لاجسٹکس ٹرانسفر ہوئے۔
نومبر 2014ء سے وہ بطور کمپنی سیکریٹری اور نائب صدر کام کر رہے ہیں۔
Dividend 227.5% (Rs 22.75 per share) for the year ended Mar 31, 2018
Share transfer books closing June 18, 2018 to June 28, 2018 (both days inclusive).
شئیر ٹرانسفر سسٹم
کمپنی کے شئیر رجسٹرار کے ذریعہ موصول کردہ فزیکل شئیر ٹرانسفر کو وصول کی تاریخ سے 15 دن کے اندر رجسٹر کر دیا جاتا ہے، پیشہ ورفت کئے گئے تمام دستاویزات کی صورت میں۔ یہ پالیسی کمپنی کے تمام متعلقہ افراد، اس کے چیئرمین اور تمام ذیلی کمیٹیوں کو بھی متعلق ہے، جو اس کی طرف سے بات کرنے کے مجاز ہوتے ہیں، اور تمام دوسرے آؤٹسائیڈرز کو شامل کرتی ہے۔
ای-ڈویڈنڈ منڈیٹ (ماجرا)
2017 کے کمپنیوں کے ایکٹ کے سیکشن 242 کے مطابق کیش ڈویڈنڈ کی ادائیگی الیکٹرانک موڈ کے ذریعہ لازمی ہوگئی ہے۔ لہذا، تمام شئیر ہولڈرز کو مستند بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی تجویز دی جاتی ہے (اگر پہلے فراہم نہ کی گئی ہو) جو کمپنی کی ویب سائٹ پر "ڈویڈنڈ منڈیٹ فارم" میں دستیاب ہے، تاکہ کمپنی کو آپ کے کیش ڈویڈنڈ کو آپ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ شئیر ہولڈرز جو سینٹرل ڈیپوزٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کے تحت شئیر ہولڈنگ رکھتے ہیں، کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بینک منڈیٹ کی معلومات کو متعلقہ شرکاء یا سی ڈی سی انویسٹر اکاؤنٹ سروس کو بذریعہ دینے کی تجویز دیتے ہیں۔
ڈویڈنڈ پر ٹیکس اور زکوة کی کھچک
2001 کے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 150 کے مفادات کے مطابق کمپنی کی طرف سے ادائیگی ہونے والے ڈویڈنڈ کی رقم پر فلرز کے لئے 15% اور غیر فلرز کے لئے 30% کی شرح پر وداکت کرنی ہے۔ زکوٰۃ بھی شئیر کی فیس ویلیو کے 2.5% کی شرح پر وداکت کرنی ہے، سوائے کارپوریٹ ہولڈرز یا انفرادیز جو زکوة کی کھچک کی عدم کھچک کی تائید فراہم کر چکے ہیں۔
شئیر ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنیوں (ڈسٹریبیوشن آف ڈویڈنڈز) ریگولیشنز 2017 کے ریگولیشن 4 کے سب کلوز 9 (آئی) کے مطابق رجسٹرڈ شئیر ہولڈر یا اس کے مجاز شخص کی شناخت کمپنی کے ساتھ دستیاب ہونی چاہئے۔ لہذا، شئیر ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ نیشنل انڈینٹیفکیشن کارڈ کی کاپی (انفرادی کی صورت میں) یا نیشنل ٹیکس نمبر (انفرادی کے علاوہ دوسرے کے لئے) یا پاسپورٹ (غیر ملکی افراد کی صورت میں) شئیر ہولڈر کو فراہم کریں۔ شئیر ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ اوپر دیے گئے دستاویزات کو کمپنی سیکرٹری کو میل کے ذریعہ فراہم کریں، مگر اگر پہلے سے فراہم کر دی گئی ہو تو۔ ممبرز اپنی فولیو نمبر کو بیان کرتے وقت اوپر دیے گئے دستاویزات فوراً پیش کریں۔ شئیر ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ اگر کوئی تبدیلی آئی تو ترجیحاً اپنا پتہ فوراً تبدیل کریں۔
شیئر ہولڈرز کی رائے / شکایت / سوالات
مسٹر مقصود الرحمٰن رحمانی، کمپنی کے سیکرٹری اور وائس پریزیڈنٹ
ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ، 43 کلومیٹر ملتان روڈ،
مانگا منڈی، لاہور۔
فون: 042-34500022~29
[email protected]
تنبیہ:“اگر آپ کی شکایت ہماری طرف سے درست طریقے سے حل نہ کی گئی ہو تو آپ اپنی شکایت کو پاکستان کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP) کے ساتھ درج کرسکتے ہیں۔ تاہم، براہ کرم نوٹ کریں کہ SECP صرف ان شکایات کو قبول کرے گا جو پہلے کمپنی سے مندرجہ بالا سوالات کو مستقیم طور پر حل کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور کمپنی نے انہیں حل نہیں کیا۔ اس کے علاوہ، SECP کی ریگولیٹری ڈومین/صلاحیت کے مطابق نہ ہونے والی شکایات کو SECP قبول نہیں کرے گا۔"
ہنڈا فلاسفی
ہنڈا فلاسفی بنیادی اعتقادات بشمول انفرادی احترام اور تھری جوائز شامل ہیں جو کمپنی کے اصول اور انتظامی پالیسیوں پر مشتمل ہے۔ یہ فلاسفی صرف تمام ملازمین کے درمیان مشترک نہیں ہے بلکہ کمپنی کی تمام سرگرمیوں کی بنیاد بھی فراہم کرتا ہے اور ہنڈا گروپ کے تمام ملازمین کے رویے اور فیصلہ سازی کے معیار کو طے کرتا ہے۔ اپنے خوابوں سے متاثر اور اپنے اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے، ہنڈا دنیا بھرکے صارفین اور کمیونٹیز کے ساتھ خوشیوں اور جوش و جذبے کو بانٹنے کے لئے چیلنجز قبول کرتا رہے گا تاکہ ایک ایسی کمپنی بن سکے جس کے وجود کی معاشرہ چاہت رکھتا ہے۔
بنیادی اعتقادات
انفرادی احترام
منصوبہ بندی
اقدام سے مراد گمان میں آنے والے خیالات کا غلام نہ ہونا بلکہ تخلیقی سوچ رکھنا اور اپنی منصوبہ بندی اور فیصلے پر عمل کرنا ہے۔ لیکن اس دوران اس امر کا خیال رکھنا کہ ان امور کے نتائج کے لئے آپ کو ذمہ داری قبول کرنا ہو گی۔
مساوات
ہمارے ہر عمل کی روح مساوات ہے۔ ہمارے افراد ملازمین نہیں بلکہ یہ وہ ایسوسی ایٹس ہیں جن کے پاس ترقی کے مساوی مواقع موجود ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف رائے کی قدر کرتے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ منصفانہ سلوک روا رکھتے ہیں۔ کسی فرد کی نسل، جنس، عمر، مذہب، قومیت، تعلیمی پس منظر، سماجی و معاشی حیثیت اس کے مواقع پراثر انداز نہیں ہوتی۔
بھروسہ
ہنڈامیں ایسوسی ایٹس کے ساتھ رشتہ باہمی اعتماد کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ ایک دوسرے کو انفرادی طور پر تسلیم کرنے،کسی کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرنے ، علم کی شراکت اور ہماری ذمہ داریوں کی مخلصانہ کوششیں کرنے سے بھروسہ قائم ہوتا ہے۔
تھری جوائز
جوائے آف بائنگ
ایسی مصنوعات اور خدمات فراہم کر کے خریدنے کی خوشی حاصل ہوتی ہے جو صارف کی ضروریات اور توقعات سے بڑھ کر ہو۔
جوائے آف سیلنگ
فروخت کرنے کی خوشی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب ہنڈا پروڈکٹس کی فروخت اور سروسنگ کرنے والے افراد باہمی اعتماد کی بنیاد پر صارف کے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں۔ اس تعلق کے ذریعے ہنڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو صارف کو مطمئن کرنے اور ان کے سامنے ہنڈا کی نمائندگی پر فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جوائے آف کری ایٹنگ
جوائے آف کری ایٹنگ اُس وقت ہوتی ہے جب ہنڈا پروڈکٹس کی ڈیزائننگ، تیاری، انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کرنے والے ہنڈا ایسوسی ایٹس اور سپلائرز اپنے صارفین اور ڈیلرز میں خوشی کا احساس بیدار کرتے ہیں۔ تخلیق کاری کی خوشی اس وقت ہوتی ہے جب معیاری مصنوعات توقعات سے بڑھ جائیں اور ہم اپنے عمدہ کام پر فخر محسوس کریں۔
کارپوریٹ فلاسفی
عالمی نقطہ نظر کو برقرار رکھ کر ہم دنیا بھر میں صارفین کے اطمینان کے عین مطابق مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات سپلائی کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔
انتظامی پالیسی
ہمیشہ جذبے اور جوانمردی سے قدم بڑھانا۔
جامع نظریے کا احترام کرنا، جدید منصوبے پیش کرنا اور وقت کابھرپور اور مؤثر استعمال کرنا۔
اپنے کام سے لطف اندوزہونا اور آزاد بحث کی حوصلہ افزائی کرنا۔
کام کی ترتیب وار روانی کے لئے ہمہ وقت کوشش کرنا۔
تحقیق اور جستجو کی قدر کے لئے ہمیشہ کشادہ ذہن رکھنا۔
ہنڈا ویژن 2030ء
دنیا بھر کے لوگوں کی خدمت بذریعہ
‘‘ان کی زندگی کی صلاحیتوں کو وسعت دینے کی خوشی فراہم کرنا’’
نقل و حرکت (مو بلٹی) کے میدان میں ترقی کی قیادت کرنا اور دنیا کے ہر حصے میں لوگوں کو اپنی روزمرہ زندگی بہتر بنانے کے قابل بنانا۔
سسٹینبیلٹی پالیسی
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (HACPL) پائیدار کاروباری طریقوں کے لیے پرعزم ہے جو ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) کے اصولوں کو مربوط کرتی ہے۔ یہ ESG پالیسی HACPL کی ماحولیاتی و سماجی ذمہ داری، اور کارپوریٹ گورننس کے لیے ایک فریم ورک وضع کرتی ہے۔ پالیسی موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی کمی، کمیونٹی کی فلاح و بہبود، اور کاروباری سالمیت کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو حل کرتی ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل مدتی فائدہ پہنچانے کو یقینی بناتی ہے۔ یہ پالیسی ہنڈا فلسفی اور 21ویں صدی کے لیے اس کے ویژن: ‘‘ایسی کمپنی بننے کی کوشش کرنا جس کی معاشرے نے چاہت کی ہے۔’’ کے عین مطابق ہے جو ‘‘خوشیاں پیدا کرنا’’، ‘‘خوشیاں پھیلانے’’ اور ‘‘اگلی نسلوں تک خوشیاں منتقل کرنے’’ پر زور دیتی ہے۔ ‘‘ہنڈا 2030ء ویژن’’ ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کرتا ہے، جو HACPL کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے واضح راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
HACPL ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل بنیادی اصولوں پر توجہ دے گا:
1- ماحولیات
2- سماجیات
3- گورننس
صحت و سلامتی اور ماحولیاتی پالیسی
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ،پاکستان میں گاڑی بنانے والے نمایاں ادارے کی حیثیت سے صحت و سلامتی اور ماحولیاتی امور میں مستحکم کارکردگی کے ساتھ اپنی صنعتی سرگرمیوں کے لئے پرعزم ہے۔
ان مقاصد کے حصول کے لئے ادارہ پابند ہے کہ:
تمام متعلقہ افراد کو اپنی صنعتی سرگرمیوں کے مضر اثرات اور جسمانی نقصان سے بچاؤ کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند جائے کار فراہم کرے۔
HSE کے نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے ذمہ داریاں وضع کرے۔
HSE کے تمام قابل اطلاق قوانین و ضوابط اور دیگر تقاضوں کی تعمیل کرے۔
کارکنان میں صحت و سلامتی اور ماحولیاتی حل طلب معاملات کے بارے میں آگاہی اور سوجھ بوجھ پیدا کرے۔
صحت و سلامتی سے متعلق معاملات میں کارکنان کی شرکت اور مشاورت کو بااختیار بنائے۔
اپنی صنعتی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے خدشات و مواقع کی نشاندہی کرے اور ان کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائے کہ صحت و سلامتی اور ماحول سے متعلقہ خطرات کا خاتمہ، کمی یا انتظامی تدارک کیا جا رہا ہے۔
کارکنان کو جائے کار سے درپیش خطرات کے خاتمے، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور HSE نظام کی بتدریج بہتری کے لیے مقاصد و اہداف وضع کرے۔
عوام اور دیگر متعلقہ افراد کو اپنی HSE کارکردگی سے حسب ضرورت باخبر رکھے۔
کوالٹی پالیسی
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ، اپنے صارف کے انتہائی اطمینان کے حصول کے لئے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی میں کوشاں ہے۔
اس مقصد کی تکمیل کے لئے درج ذیل اصولوں پر عمل پیرا ہیں
پرعزم کارکنان اور مستعد افرادی قوت کا باہمی اشتراک۔
تمام متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد۔
حکمتِ عملی اور اہداف کی مسلسل بہتری۔
توانائی پالیسی
ہہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ، بحیثیت کثیر توانائی استعمال کرنے والے ادارے کے، اپنی توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور اپنی سرگرمیوں کی طویل المدتی ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔
ان مقاصدکے حصول کے لئے ہم درج ذیل ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہیں
توانائی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ سرگرمیوں اور ان کے ماحولیاتی اثرات کی نشاندہی اور تجزیہ کرنا۔
ایسے اہداف و مقاصد کا تعین کرنا جو ہنڈا کے بین الاقوامی طویل المدتی نظریہ ‘‘سو فیصد کاربن سے پاک توانائی کے استعمال کا حصول’’ سے ہم آہنگ ہو۔
توانائی سے متعلقہ قوانین اور دیگر تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانا۔
کارکنان میں توانائی کے منظم استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا۔
ماحول دوست توانائی کے استعمال کو متعارف کروانا اور اس میں بتدریج اضافہ کرنا۔
PDCA کے اصولوں کی بنیاد پر توانائی کے نظام کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کرنا اور اس میں مزید بہتری لانا۔
ہنڈا انسانی حقوق کی پالیسی
1948ء میں ہنڈا موٹر کے قیام سے ہنڈا نے لوگوں کی مدد کرنے اور اپنی ٹیکنالوجیز، خیالات اور ڈیزائن کے ذریعے ایک بہتر معاشرہ بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ آغاز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس طرح کی ہماری کاوشیں ‘‘لوگوں اور معاشرے کی مدد’’ اور ‘‘لوگوں کی زندگیوں کی صلاحیت کو بڑھانا’’ جیسی خواہشوں کا اعادہ کرتی ہیں۔ ان کوششوں کی بنیادی ‘‘افراد کا احترام’’ جیسے تصور پر ہے جو ہنڈا کے بنیادی عقائد کو تشکیل دیتا ہے۔ ہنڈا کا ماننا ہے کہ انسان آزاد اور فرد واحد کی حیثیت سے پیدا ہوا ہے جن میں سوچنے، وجہ معلوم کرنے، تخلیق کرنے اور خواب دیکھنے کی صلاحیت ہے۔
ہنڈا میں انفرادی اختلافات کے احترام، مساوی شراکت دار کے طور پر ایک دوسرے پر بھروسہ، ہر ممکن حد تک صلاحیتوں کے استعمال اور خوشیوں کی تقسیم کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور فروغ دینا ہماری خواہش ہے۔ اس نقطہ نظر سے، ہم اپنے بنیادی عقائد میں سے ایک کے طور پر اقدام، مساوات اور بھروسہ پر مشتمل تین عوامل کو اپناتے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ جذبہ تمام افراد کے ساتھ ہمارے تعلقات میں سرایت کر جائے۔
انفرادی احترام کے تصور کی بنیاد پر، ہنڈا نے ہنڈا ہیومن رائٹس پالیسی (‘‘پالیسی’’) تیار کی ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز کے انسانی حقوق کے احترام کی ہماری ذمہ داری پوری ہو جو ہماری کاروباری سرگرمیوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ پالیسی کو عملی جامہ پہنا کر ہم ‘‘ایسی کمپنی بننا جس کی معاشرے نے چاہت کی ہے’’ کو برقرار رکھنے کے لیے مربوط انداز میں کاروباری سرگرمیاں بروئے کار لا کر اپنے اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کریں گے۔
ہنڈا کنڈکٹ گائیڈلائینز - ہنڈا کوڈ آف کنڈکٹ
افرادی احترام اور تھری جوائز ‘‘جائے آف ہا ئنگ’’، ‘‘جوائے آف سیلنگ’’ اور ‘‘جوائے آف کری ایٹنگ’’ جیسے بنیادی عقائد سے رہنمائی لیتے ہوئے ہنڈا دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ خوشی بانٹنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ ایسی کمپنی ہے جس کا وجود معاشرہ چاہت رکھتا ہے۔
اس فلاسفی پر عمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر وقت صارفین اور معاشرے کے ساتھ دیانت داری اور اخلاص سے پیش آئیں۔ اگر ہم اپنی ذمہ داری میں خلوص برقرار رکھنے میں ناکام ہو جائیں تو وہ اعتماد اور بھروسہ ضائع ہو سکتا ہے جو ہم نے برسوں میں قائم کیا ہے اور یہ ایک ایسا قیمتی اثاثہ ہے جسے دوبارہ حاصل کرنا نہایت مشکل ہو گا۔
اسی وجہ سے 2003ء میں ہنڈا نے ہنڈا کنڈکٹ گائیڈ لائنز کا اعلان کیا اور ان پر عمل درآمد کیا۔ اس دوران ہنڈا نے دنیا بھر میں اپنے کاروبار کو وسعت دی، اور ساتھ ہی صارفین اور دیگر متعلقہ فریقین کی توقعات میں بھی اضافہ ہوا۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے ذمہ دارانہ اور با اخلاق رویہ اختیار کرنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے، جیسا کہ معاشرہ اور صارفین ہم سے توقع رکھتے ہیں۔
ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہنڈا نے ان رہنما اصولوں کو نظر ثانی کے بعد ہنڈا کنڈکٹ گائیڈلائینز کو ہنڈا کوڈ آف کنڈکٹ کی شکل دی ہے، جو دنیا بھر میں ہنڈا کے تمام ایسوسی ایٹس کے لیے دیانت داری اور اخلاقی رویے کا احاطہ کرتا ہے۔ ہمارے بانی سوئی چیر و ہنڈا نے کہا تھا: ‘‘جو کچھ آپ بناتے ہیں، وہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔’’ میرا بھی یہی یقین ہے کہ ہر ہنڈا ایسوسی ایٹ کا صارفین کے ساتھ مخلصانہ رویہ ہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور بہترین خدمات کو جنم دیتا ہے۔
ہنڈا کی مسلسل ترقی اس بات پر منحصر ہے کہ ہر ہنڈا ایسوسی ایٹ صارفین اور معاشرے کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کرتا ہے۔ ہنڈا فلاسفی کی رہنمائی میں، اور لوگوں کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے عزم کے ساتھ، ہنڈا نے عالمی سطح پر کاروبار کرتے ہوئے صارفین اور معاشرے کا اعتماد حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں خوشیاں بانٹی ہیں۔ عالمی سطح پر توسیع کے نتیجے میں آج ہنڈا کے ایسوسی ایٹس دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں کام کر رہے ہیں۔ ہنڈا فلاسفی پر مبنی سوچ اور رویہ ہر فرد کے لیے نہایت ضروری ہے تا کہ صارفین اور معاشرے کے ساتھ قائم اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اخلاص سے مراد یہ ہے کہ انسان فریب (بے ایمانی) اور دوغلے پن سے پاک ہو اور سنجیدگی و دیانت کے ساتھ کام کرے۔ حال ہی میں ہنڈا نے ہنڈا کوڈ آف کنڈکٹ کو اس مخلصانہ عمل کے طور پر قائم کیا ہے جس پر دنیا بھر میں ہنڈا سے وابستہ تمام افراد کو عمل کرنا چاہیے۔ صارفین اور معاشرے کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے اور ہنڈا کو ایسی کمپنی بنانے کے لیے جس کے وجود کی معاشرہ چاہت رکھتا ہو، ہنڈا اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے تمام افسران، ڈائریکٹرز اور ایسوسی ایٹس (جنہیں مجموعی طور پر ہنڈا گروپ کہا جاتا ہے) کے لیے لازم ہے کہ وہ ہنڈا کوڈ آف کنڈکٹ کو مکمل طور پر سمجھیں، اس پر عمل کریں، اور اس کے مطابق دیانت دارانہ اور اخلاقی رویہ اختیار کریں۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اعمال پر کمپنی کی پالیسیوں اور قابل اطلاق قوانین و ضوابط کے تحت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
بزنس ایتھکس پروپوزل لائن (BEPL)
ہنڈا منصفانہ کاروباری طریقوں پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ ان اسٹیک ہولڈرز میں ہمارے شیئر ہولڈرز، صارفین، سپلائرز، ڈیلرز، ایسوسی ایٹس اور معاشرہ شامل ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات اسی صورت میں برقرار رکھے جا سکتے ہیں جب کمپنی اپنا کاروبار شفافیت، منصفانہ اور مؤثر انداز میں، اور ہنڈا کے کوڈ آف کنڈکٹ اور اخلاقی رہنما اصولوں کے مطابق چلائے۔
بڑی کمپنیوں کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ مضبوط انٹرنل کنٹرول سسٹمز نافذ کریں تاکہ اسٹیک ہولڈرز اور مجموعی طور پر معاشرے کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کاروبار دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ چل رہا ہے۔
ہنڈا کا طے شدہ وژن اور مقصد یہ ہے کہ وہ ایسی کمپنی بنے جس کے وجود کا معاشرہ چاہت رکھتا ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ ایسے مؤثر نظام اور تنظیمی ڈھانچے قائم کیے جائیں جو کمپنی کے تمام کاروباری معاملات میں دیانت داری اور شفافیت کی ضمانت دیں، اور اسٹیک ہولڈرز اور معاشرے کی توقعات پر پورا اتریں۔ اس عمل کے ذریعے ہنڈا کی ساکھ اور مثبت تشخص کو مزید مضبوط اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
اسی مقصد کے تحت ہنڈا کارپوریٹ گورننس (HCG) قائم کی گئی ہے تاکہ مؤثر کارپوریٹ مینجمنٹ سسٹمز کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہنڈا کارپوریٹ گورننس اس بات پر زور دیتی ہے کہ ہنڈا کا ہر ملازم اپنی روزمرہ ذمہ داریوں کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور دیانت داری کے معیارات کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ان ہدایات کا مقصد ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (HACPL) کے انتظامی اصولوں کو واضح کرنا ہے اور HACPL کے حصص کی خرید و فروخت وغیرہ سے متعلق اندرونی معلومات اور طرزِ عمل کے معیارات کو متعین کرنا ہے، نیز ہر دائرہ اختیار میں متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں حصص وغیرہ کی اندرونی تجارت کو روکنا ہے، جس کی تعریف حسبِ ذیل ہے:
تعریفیں
ان رہنما نکات میں بیان کردہ اصطلاحات کی تعریفیں درج ذیل ہوں گی:
‘‘اندرونی معلومات’’ سے مراد ہنڈا کمپنیوں کے بارے میں ایسے مادی حقائق ہیں جن کا عوامی سطح پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
‘‘متعلقہ قوانین’’ کا مطلب ہے، انفرادی اور اجتماعی طور پر، مندرجہ ذیل قوانین اور آرڈیننسز، متعلقہ حکومتی آرڈیننسز، اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ضوابط۔
لسٹڈ کمپنیز (اِن سائیڈر ٹریڈنگ کی ممانعت) ہدایات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (‘‘ایکسچینج’’)کے لسٹڈ ضوابط
فائنشیل انسٹرومنٹس اینڈا کھینچ ایکٹ آف جاپان (FIEA) اور متعلقہ حکومتی اور وزارتی آرڈینسز
یو ایس سیکیورٹیز ایکسچینج ایکٹ 1934ء اور اس کے تحت قواعد (بشمول رول 10b-5) اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج لسٹڈ کمپنی مینوئل
دیگر مروجہ قوانین اور آرڈیننسز، متعلقہ حکومتی آرڈیننسز، اور ضابطے، سرکلرز، اور SECP کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات
‘‘حصص، وغیرہ’’ سے مراد عام اسٹاکس، کلاس اسٹاک، وارنٹیز، اسٹاک کے حصول کے حقوق، اسٹاک حاصل کرنے کے حقوق کے ساتھ بانڈز، شراکت داری سرمایہ کاری کے ٹرسٹس، یا متعلقہ قوانین کے تحت اندرونی تجارت کے ضوابط سے مشروط دیگر مخصوص سیکیورٹیز اور آپشنز پر مبنی سیکیورٹیز ہیں۔
‘‘خرید و فروخت، وغیرہ’’ سے مراد خرید و فروخت، دیگر ٹرانسفرز یا معاوضے کے لیے ایکوئزیشنز، لین دین، اور فروخت کے دیگر ذرائع ہیں جو متعلقہ قوانین کے تحت اندرونی تجارت کے ضوابط سے مشروط ہیں۔
حصص وغیرہ کی خرید و فروخت
حصص وغیرہ کی خریدارو فروخت وغیرہ پر پابندی
اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مادی حقائق کا علم رکھنے والے HACPL کے ڈائریکٹر (ڈائریکٹرز)، سی ای او، ایگزیکٹوز اور ایسوسی ایٹس ان کے اظہار سے قبل HACPL وغیرہ کی خرید و فروخت نہیں کریں گے۔
اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مادی حقائق کا علم رکھنے والے HACPL کے ڈائریکٹر (ڈائریکٹرز)، سی ای او، ایگزیکٹوز اور ایسوسی ایٹس کو اگر مادی حقائق کا علم رکھنے والے کسی فرد سے ایسے حقائق معلوم ہوں تو وہ ان مادی حقائق کے اظہار تک HACPL کے حصص وغیرہ کی خرید و فروخت نہیں کریں گے۔
متعلقہ قوانین کی پیروی میں کسی بھی ایگزیکٹو یا ملازمین شیئر ہولڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے HACPL کے حصص وغیرہ کی خرید و فروخت ممنوع نہیں ہے۔
اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مادی حقائق کا علم رکھنے والے HACPL کے ڈائریکٹر (ڈائریکٹرز)، سی ای او، ایگزیکٹوز اور ایسوسی ایٹس مذکورہ بالا ایگزیکٹو یا ایمپلائی شیئر ہولڈنگ ایسوسی ایشن کے حق میں اپنی کنٹری بیوشنز کے حجم میں نئی شمولیت، کمی یا معطلی، آغاز یا تبدیلی اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک ان مادی حقائق کا اظہار نہ کر دیا جائے۔
مذکورہ بالا پیراگراف (iii) کے علاوہ، پیراگراف (i) اور (ii) کے قواعد کے قطع نظر، HACPL کے ڈائریکٹر (ڈائریکٹرز)، سی ای او، ایگزیکٹوز اور ایسوسی ایٹس متعلقہ قوانین اور ان ہدایات کی روشنی میں HACPL کے حصص وغیرہ کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔
اینٹی ہراسمنٹ پالیسی
یہ اینٹی ہراسمنٹ پالیسی تحفظ خواتین بمقابلہ ہراسمنٹ بمقامِ کار ایکٹ 2010ء کے تحت مرتب کی گئی ہے۔ جس کا مقصد ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (جسے بعد ازاں HACPL کہا جائے گا) کے تمام ملازمین کے لیے ایک محفوظ اور باعزت اور باوقار کام کرنے کا ماحول یقینی بنانا ہے۔
اس پالیسی میں کام کی جگہ پر ہراسمنٹ کیے جانے کے واقعات کی رپورٹنگ، تفتیش کرنے، ان کی جانچ پڑتال اور ان کے تدارک کے لیے طریقہ کار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔
کمیونیکشن اینڈ ڈسکلوژر پالیسی
اس کمیونیکیشن اینڈ ڈسکلوژر پالیسی (‘‘پالیسی’’) کا مقصد ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (‘‘کمپنی’’) سے متعلق سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو آگاہی کے لیے مربوط فریم ورک قائم کرنا ہے۔
پالیسی مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول شیئر ہولڈرز، انویسٹرز، قرض دہندگان، کمپنی ایسوسی ایٹس، ریگولیٹرز، صارفین اور عوام الناس تک معلومات پھیلانے کے طریقہ کار پیش کرتی ہے۔
یہ پالیسی تمام روابط اور اظہار کے طریقوں میں شفافیت، مستقل مزاجی اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے وضع کی گئی ہے۔ یہ پالیسی کمپنی کے تمام ایسوسی ایٹس، اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، اور اس کی ذیلی کمیٹی کے اراکین تک محیط ہے جو اس کی طرف سے بات کرنے کے مجاز ہیں۔
رسک مینجمنٹ پالیسی
مقصد اور دائرہ کار
یہ رسک مینجمنٹ پالیسی ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (کمپنی)، جو کہ ایک لسٹڈ کمپنی ہے، کے اندر خطرات کی نشاندہی اور ان کے انتظام کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتی ہے۔
یہ پالیسی ادارے کی تمام سطحوں پر لاگو ہوتی ہے اور مختلف قسم کے خطرات کا احاطہ کرتی ہے جو کمپنی کے آپریشنز، ساکھ، مالی کارکردگی، اور اسٹریٹجک مقاصد کو متاثر کر سکتے ہیں۔
انسداد ہراسگی پالیسی
یہ انسداد ہراسگی پالیسی کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی سے تحفظ کا ایکٹ 2010ء کے تحت وضع کی گئی ہے
تا کہ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ
(بعد ازاں HACPL کہا گیا ہے)
کے تمام ایسوسی ایٹس کے لیے کام کے باوقار اور محفوظ ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔
مقصد اور دائرہ کار
یہ رسک مینجمنٹ پالیسی ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (لسٹڈ کمپنی) میں
خطرات کی نشاندہی، جائزے اور انتظام کے لیے فریم ورک وضع کرتی ہے۔
اس پالیسی کا اطلاق ادارے کے تمام تر شعبوں پر ہوتا ہے اور یہ پالیسی
کمپنی کے آپریشنز، ساکھ، مالیاتی کارکردگی اور اسٹریٹجک مقاصد جیسے
کئی اقسام کے خطرات کا احاطہ کرتی ہے۔